مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کی خرید و فروخت کے معاملے پر کارروائی کر رہا ہے، جبکہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیز کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات کے دوران ملزم ساحر نے اہم انکشافات کیے ہیں، جن کے مطابق وہ ارمغان کے ذریعے مقتول مصطفیٰ سے ملا تھا۔مزید برآں، تفتیشی ٹیم نے ملزم کا کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، جس میں ارمغان اور ساحر کے درمیان رابطے ثابت ہو رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور مصطفیٰ کے قتل کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔