ویب ڈیسک: چکن شاورما مشرق وسطیٰ کی ایک مشہور ڈش ہے، جو اب دنیا بھر میں بے حد مقبول ہو چکی ہے۔ اگر آپ گھر پر ریستوران جیسا مزیدار شاورما بنانا چاہتے ہیں، تو یہ آسان ترکیب آزمائیں۔
اجزاء:
چکن بون لیس – 250 گرام (سٹرپس میں کاٹ لیں)
لہسن پیسٹ – 1 چائے کا چمچ
سفید مرچ – ½ چائے کا چمچ
نمک – حسبِ ذائقہ
سویا سوس – 1 چائے کا چمچ
سفید سرکہ – 1 چائے کا چمچ
پسی دار چینی – ¼ چائے کا چمچ
چلی سوس – 1 چائے کا چمچ
دہی – 2 کھانے کے چمچ
تیل – 2 کھانے کے چمچ
پیٹا بریڈ – 2 عدد
پیاز – باریک کٹی ہوئی
سلاد پتے – چند عدد
طہینہ سوس یا چلی گارلک سوس – حسبِ ذائقہ
ترکیب:
چکن میرینیٹ کرنا:
چکن سٹرپس میں لہسن پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اس مکسچر کو ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے دیں تاکہ مصالحے اچھی طرح جذب ہو جائیں۔
چکن فرائی کرنا:
ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر 10 منٹ تک فرائی کریں جب تک چکن گل نہ جائے اور سنہری رنگ اختیار نہ کر لے۔
شاورما رول تیار کرنا:
ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں۔اوپر سے طہینہ سوس، باریک کٹی پیاز اور سلاد پتے شامل کریں۔پیٹا بریڈ کو رول کی شکل میں فولڈ کریں اور ہلکی آنچ پر گرم کر لیں۔
پیشکش:
چکن شاورما کو طہینہ سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔یہ گھریلو چکن شاورما نہایت مزیدار اور جلد تیار ہونے والی ڈش ہے، جسے شام کی چائے کے ساتھ یا ہلکے پھلکے کھانے کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ ????️