9مقامات پر ڈاکے، چوریاں

 شاہدرہ ،باغبانپورہ ،نولکھا ،لاری اڈا ، کینٹ ودیگرعلاقوں میں وارداتیں،لاکھوں روپے ،موبائل نقدی لوٹ لی گئی
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ شاہدرہ میں فراست سے 1لاکھ 45 ہزار و موبائل ،باغبانپورہ میں احمد حسن سے 1لاکھ 40 و موبائل ،نولکھا میں نثار سے1 لاکھ 35ہزاروموبائل ،لاری اڈا میں آفاق سے ڈاکو 1لاکھ20 ہزار،موبائل ودیگر سامان لے اڑے۔شمالی چھائونی،گرین ٹائون سے گاڑیاں ، یکی گیٹ، نواب ٹائون اور گارڈن ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔