سی ٹی ڈی کی کارپورل کی 467اسامیوں پر بھرتی مکمل

تحریری امتحان میں 16ہزار امیدواروں نے حصہ لیا:پی پی ایس سی 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارپورل کی 467 اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کر کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں امیدواروں سے تحریری امتحان لیا گیا تھا، جس میں 16 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا، جبکہ دوسرے مرحلے میں کامیاب امیدواروں کو سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کے لیے بلایا گیا تھا ،معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں 446 امیدوار کامیاب ہوئے، مینارٹی کوٹہ کے لیے مختص 21 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے، کامیاب امیدواروں کی فہرست پنجاب پولیس کو ارسال کی جائے گی