بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے: سلمان اکرم راجاکاانکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے۔کراچی میں مزار قائد کے باہر اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط جہاں بھیجے تھے، وہاں پہنچ گئے ہیں اور پڑھ بھی لیے گئے ہیں۔