مری: پولیس کا چھاپہ،ملزم نے خودکشی کر لی

عمارت سے کود کرجان دینے سے قبل ملزم کی فائرنگ اور پتھرائوسے کئی اہلکارزخمی 
 مری (آئی این پی )مری میں پولیس کی جانب سے چھا پے کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ اور پتھرا ئوشروع کر دیا جس ا سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔