ڈی آئی خان: سرچ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک، علاقے میں سیکیورٹی سخت

ڈی آئی خان: سرچ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک، علاقے میں سیکیورٹی سخت

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاﺅں گرہ جہان خانی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خیام اور دلاور نامی دونوں دہشت گرد مارے گئے۔ دونوں ہلاک دہشت گرد تحصیل کلاچی کے رہائشی تھے۔واقعے کے دوران ایک دھماکا بھی ہوا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو فوری طور پر قابو میں لے لیا اور مزید کارروائی کے لیے علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ مزید دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔یہ کارروائی علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی۔