لاہور(کرائم رپورٹر) گلشن راوی کے علاقے سے 28 سالہ نوجوان اغوا ہو گیا۔ مغوی کی شناخت سلمان تنویر کے نام سے ہوئی ہے جو گلشن راوی رستم پارک کا رہائشی ہیتفصیلات کے مطابق سلمان تنویر 22 دسمبر کی رات اپنے سسرال سے آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر کے لیے روانہ ہوا، تاہم وہ گھر نہ پہنچ سکا۔ کافی دیر گزرنے کے بعد جب سلمان کا کوئی سراغ نہ ملا تو اہلِ خانہ نے تلاش شروع کی۔مغوی کے بھائی عمر تنویر کے مطابق سلمان آن لائن ٹیکسی میں سوار ہو کر واپس آ رہا تھا، جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیاپولیس نے مغوی کے بھائی عمر تنویر کی درخواست پر سلمان تنویر کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ مغوی کی بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔