پولیس ریکوری کیلئے لیجا رہی تھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی،چوہنگ میں عاشق ، عظیم، خرم اور اسلم ہلاک ،چوہنگ میں جاوید مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی چوہنگ اور سی سی ڈی اقبال ٹائون پولیس کے مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والے ملزموں کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زیرحراست ملزم مارے گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق سی سی ڈی اقبال ٹائون پولیس اہلکار زیرحراست منشیات فروشوں عاشق ، عظیم، خرم اور اسلم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے نامعلوم ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چاروں زیرحراست ملزمان گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دوسرے واقعہ میں چوہنگ کی حدود میں سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم جاوید ہلاک ہو گیا۔پولیس نے چاروں لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے نامعلوم ساتھیوں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی۔