واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا کہ ان کی کمپنی نے مشتبہ شمالی کوریا کے ایجنٹوں کی 1,800 سے زیادہ ملازمتوں کی درخواستیں بلاک کر دی ہیں۔لنکڈ ان پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ایمیزون کے چیف سکیورٹی افسر سٹیفن شمٹ نے دعوی کیا کہ شمالی کوریا کے باشندوں نے چوری شدہ یا جعلی شناختوں کا استعمال کرتے ہوئے ریموٹ (دور دراز سے کام کرنے والی) آئی ٹی ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی کوشش کی تھی۔ان کا مقصد عام طور پر سیدھا ہوتا ہے: ملازمت حاصل کریں، تنخواہ لیں اور حکومت کے ہتھیاروں کے پروگراموں کی فنڈنگ کے لیے یہ پیسے حکومت کو دیں۔سٹیفن شمٹ کا کہنا ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ پوری صنعت خاص طور پر امریکہ میں یہ بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے۔امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام نے پیانگ یانگ کے ایجنٹوں کی جانب سے آن لائن فراڈ کے متعلق خبردار کیا ہے