سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کی جان کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے شدید خطرہ

 خطرے کی وارننگ برطانیہ کی پریمیم انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی 5 نے دی ہے
لندن(آئی این پی )برطانیہ میں سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کی جان کو  بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے سنگین خطرہ لاحق ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی انٹیلیجنس  ادارے نے کہا ہے کہ خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو  بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے خطرہ ہے۔ پرم جیت سنگھ پما خالصتان ریفرنڈم کمپین کے یوکے و یورپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔پرم جیت سنگھ پما مقتول ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی ہیں۔ پرم جیت سنگھ پما کو یوکے انٹیلیجنس نے حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خطرے کی وارننگ برطانیہ کی پریمیم انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی 5 نے دی ہے۔ پما کو خطرہ اس قدر سنگین ہے کہ وہ ساوتھ آل میں اپنے گھر میں نہیں رہتے۔ خطرات کے سبب پما کو رہائشی مقام بھی کسی سے شئیر کرنے کی اجازت نہیں