ایڈی راما نے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں ریاستی فنڈز کا استعمال کچھ مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا
تیرانا(آئی این پی )البانیا کی دارالحکومت تیرانا میں بدعنوانی کے الزامات کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ مظاہرین نے وزیرِ اعظم ایڈی راما کے دفتر پر مشتمل حکومت کی عمارت پر پٹرول بم پھینکے اور حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا۔یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب پراسیکیوٹرز نے نائب وزیرِ اعظم بیلندا باللوکو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر فردِ جرم عائد کی۔بیلندا باللوکو سمیت کئی حکومتی اہلکاروں اور نجی کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں ریاستی فنڈز کا استعمال کچھ مخصوص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا۔باللوکو نے پارلیمان میں ان الزامات کو آدھی سچائی اور جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔بدعنوانی اور منظم جرائم کے خلاف کام کرنے والے خصوصی پراسیکیوشن آفس نے پارلیمان سے درخواست کی ہے کہ باللوکو کی آئینی چھوٹ ختم کی جائے اور انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے