ترانا(آ ئی این پی ) البانیا کے نائب وزیراعظم پر کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی جس پر دارالحکومت ترانا میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔البانیا کے خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم ایڈی راما کے دفتر پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔احتجاج کرنے والے مظاہرین نے انتظامیہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کر رہی ہے۔