ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر نے کہاہے کہ سٹی سرکل اور صدرسرکل ساہیوال کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ 24لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہ اکتوبر،نومبر اوردسمبر میں پولیس سٹی سرکل اور صدر سرکل ساہیوال نے کاروائی کرتے ہوئے سرقہ وہیکل، سرقہ مویشی، راہزنی و ڈکیتی میں ملوث 6گینگز کے 15اراکین سمیت متعدد ملزمان کوگرفتار۔ اس امرکا انکشاف انہوں نے پولیس لائنز میں برآمد شدہ مال مسروقہ متاثرہ شہریوں کے حوالے کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کے قبضہ سے 42موٹر سائیکلیں ?3عدد کاریں ? 1 عددٹرالہ ? 8عدد بیٹریاں 185موبائل فونز 2کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد نقدی سمیت متعدد مال مویشی اور دیگر سامان برآمد کیاہے۔