قصور،ٹورسٹ کمپنی کے دفتر پر غنڈوں کادھاوا،مالک پر تشدد

اوباش تیمور بھٹی ،ساتھیوں کی دھمکیاں،موبائل،نقدی لوٹ لی،مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے ٹورسٹ کمپنی کے دفتر میں داخل ہوکر مالک کو تشدد کا نشانہ بنانے ہزاروں روپے جیب سے نکالنے اورمہنگا موبائل فون چھیننے کر توڑنے والے سابق ملازم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف 149, 147, 506, 427 ت پ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق حافظ فیصل ولید ولد ملک شوکت علی چوک کامل شاہ کوٹ مرادخاں قصور میں ٹورکمپنی چلارہاہوں۔ کچھ عرصہ قبل میرے پاس شمس پورہ قصور کا رہائشی ماجد علی ملازمت کرتا تھا۔ ہیرا پھیری،کلائنٹس سے غیرضروری پیسے لینے اور کمپنی سے ادھار لیے ہوئے 30ہزار روپے واپس نہ کرنے پر کمپنی کی ملازمت سے فارغ کردیا۔ اس رنج میں وقوعہ کے روز ماجد، تیمور بھٹی اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ میرے دفتر میں آئے اور مجھے کہنے لگے کہ آپ کو دفتر سے نکالنے اور ادھار والے پیسوں کا لوگوں کو بتانے کا مزہ چکھاتے ہیں۔ مجھ پر تشدد کرنے کے دوران میری جیب سے 56ہزار 600روپے نکال لیے اور میرا مہنگا موبائل فون چھین کر توڑ دیااور جاتے ہوئے کہنے لگے کہ اگر آپ نے دفتر بند نہ کیا اور کام کو جاری رکھا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ پولیس نے حافظ فیصل ولید کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔