لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جعلی ملزم کی پیشی کا انکشاف ہوا۔
عدالت میں سوال و جواب کے دوران جعلی ملزم محمد شفیق کو پکڑ لیا گیا، جو اپنے بھائی محمد اعظم کی جگہ حاضری دینے کے لیے عدالت میں پیش ہوا تھا۔عدالت نے جب ملزم کا نام پکارا تو وہ خاموش رہا، جس پر اس سے مزید سوالات کیے گئے۔ جعلی ملزم نے اپنا اصلی نام محمد شفیق بتایا اور تسلیم کیا کہ وہ اپنے بھائی کی جگہ پیش ہوا تھا کیونکہ محمد اعظم شہر سے باہر تھے اور انھوں نے اسے حاضری دینے کے لیے بھیجا تھا۔عدالت نے جعلی ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے تھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا۔ محمد اعظم، جو کہ تحریک لبیک کے ایک کیس میں ملزم ہیں، اس جعلی پیشی کے پیچھے تھے۔