لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو تشدد اور قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم میر باز خان عرف فیصل نے دو روز قبل 40 سالہ کوثر نامی خاتون پر تشدد کیا تھا، جس کے باعث وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس کے بعد شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔انچارج چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ، محمد رضوان کے مطابق، ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات استوار نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی غلام دستگیر نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔