پرواز میں عملے اور پائلٹ سمیت110 مسافر خواتین شامل تھیں‘طیارے کا نام ایران لیڈی رکھا گیا
تہران (آئی این پی )ایرانی ایئر لائن نے صرف خواتین کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی پرواز شروع کردی۔ایران کی سرکاری خبر رساں ا دارے ارنا کے مطابق ایران بانو( ایران لیڈی )کی پرواز کے نام سے موسوم یہ طیارہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد کے ہاشمینی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔یہ پہلا موقع ہے جب خواتین مسافروں اور عملے کے ساتھ صرف خواتین کے لیے پرواز چلائی گئی ہے، پرواز میں عملہ اور پائلٹس سمیت 110 مسافر سوار تھے اور یہ سب کی سب خواتین تھیں۔