لاہور(سوشل رپورٹر )محکمہ صحت پنجاب نے موبائل ایپلیکشن کے ذریعے پروفیسرز کی حاضری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد سروسز اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں شروع کردیا گیا۔ایپلیکشن کے مطابق پہلے روز سروسز ہسپتال کے 81 اور پی آئی سی کے 33 فیصد پروفیسرز غیر حاضر رہے جب کہ دوسرے روز سروسز ہسپتال میں 41 فیصد اور پی آئی سی میں 24 فیصد پروفیسرز غیر حاضر پائے گئے