مالک یا ڈرائیور کو اپنی گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا ہوگا
بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا جو دو ماہ بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی
لاہور(حیدر منیر)حکومت پنجاب نے آن لائن ایپلیکیشنز کے تحت چلنے والی ٹیکسی کے لیے قواعد ضوابط طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اس حوالے سے بل صوبائی موٹر گاڑیاں (ترمیمی ) ایکٹ 2024کے نام سے پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا ہے ، بل کے تحت گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کو اپنی گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا ہوگا، آن لائن ایپلیکشن کے ذریعے چلنے والی گاڑی کو صوبائی ٹرانسپورٹ سے اجازت نامہ لینا ہوگا آن لائن ایپس کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروسز کو قانونی اور باقاعدہ بنانے کے لیے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی ‘بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کا نظام متعارف کرایا گیا ہے ‘بل کے تحت یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ‘بل کو صوبائی موٹر گاڑیاں (ترمیمی ) ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا ‘گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کو اپنی گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا ہوگا‘اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہوگا اور اسے ہر سال تجدید کرانا ہوگا‘ایپلیکیشنز کو اپنے ڈرائیورز اور گاڑیوں کی مکمل معلومات حکومت کو فراہم کرنی ہوں گی‘ااگر کوئی ڈرائیور قواعد توڑتا ہے تو اس پر 2,000 روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے‘ بار بار قواعد توڑنے پر ڈرائیور کا اجازت نامہ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے‘اگر کوئی ٹیکسی ایپلیکشن قواعد نہیں مانتی تو اس کا لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکتا ‘بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ، جو دو ماہ بعد رپورٹ پیش کرے گی