سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا وہی موخرکرسکتے ہیں
فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی ہم حمایت نہیں کرسکتے:رہنما تحریک انصاف
پشاور(آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے مذاکرات میں حکومت کی سنجیدگی دیکھیں گے اور ایک دن میں مذاکرات کا نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہورہا ہے، پہلا مرحلہ ملک کے حالات ٹھیک کرنا ہے، حکومت کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کی سنجیدگی کو دیکھیں گے کہ کیا وہ سنجیدہ ہیں؟ ایک دن میں مذاکرات کا نتیجہ نہیں نکل سکتا لیکن سنجیدگی کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا وہی موخر کرسکتے ہیں، ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور انصاف ہونا چاہیے