میں سمجھتا ہوں مجھے اپنی پہلی اہلیہ سے یہ بات چھپانی نہیں چاہیے تھی
کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ اسما عباس کے شوہر انٹرویو کے دوران پہلی اہلیہ سے بولے گئے جھوٹ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔حال ہی میں اداکارہ اسما عباس نے اپنے شوہر ریٹائرڈ کرنل غلام عباس کے ہمراہ نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔اسما عباس کے شوہر نے اپنی پہلی اہلیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی اس بات کا افسوس ہے کہ میں نے اسما سے شادی کے بارے میں بروقت اپنی پہلی اہلیہ کو آگاہ نہیں کیا۔ریٹائرڈ کرنل غلام عباس نے بتایا کہ میں نے یہ بات فورا بتانے کے بجائے ان سے جھوٹ بولا، جو کہ غلط تھا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے حوصلے کے ساتھ اس فیصلے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے اپنی پہلی اہلیہ سے یہ بات چھپانی نہیں چاہیے تھی۔اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ زندگی بھر کی قربت کو یاد کرتے ہوئے ریٹائرڈ کرنل عباس اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔