خیرپور، 12 گھنٹوں کے دوران 5 افراد قتل، پولیس اہلکار بھی لٹ گئے

خیرپور(آئی این پی )خیرپور اور گردونواح میں بدامنی اور لاقانونیت کے واقعات میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران لڑکی سمیت 5افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق کوٹ ڈیجی کے قریب پرانی قومی شاہراہ پرڈاکوئوں نے مسافرگاڑیوں سے لوٹ مار کے دوران نہ رکنے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں انجینئر فیصل گلزار بھٹو جاں بحق اور دانیال زخمی ہوگیا۔کھڑا کے قریب 17 سالہ لڑکی کوملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پیرگوٹھ کے قریب کاروکاری کے الزام میں ملزمان نے فائرنگ کرکے آصف جاگیرانی کوقتل کردیا،شاہ حسین کے قریب ایک ہی علاقے کے دومختلف مقامات سے دو تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔