ملزموں کی گرفتاری کیلئے ڈرون حملہ، بچی سمیت 4جاں بحق

پولیس کے ڈرون حملے سے علیشا،امیر زادی، صدر الدین، ضامن نے دم توڑا
سکھر(خصوصی رپورٹسکھر اور خیرپور پولیس کی ملزموںکی گرفتاری کیلئے گاؤں میں آپریشن کے دوران ڈرون حملے سے بچی اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحقاور متعدد زخمی ہوگئے  پولیس کے مطابق چاند رات کو پیش آنے والے چار افراد کے قتل کے واقعہ کے ملزموںنادر دھاریجو و دیگر کی گرفتاری کے لییخیرپور ضلع کے علاقے شاہد شہید میں آپریشن کیا اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے گاؤں پر ڈرون حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچی علیشا ،خاتونامیر زادی ، صدر الدین اور ضامن علی جاں بحقجبکہمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے خلاف مشتعل علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی آفس کے سامنیلاشوں سمیت دھرنادیکر ٹریفک معطل کردی۔ ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نیمظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں واقعہ میں ملوث پولیس افسروںکے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کراکر ان کا احتجاج ختم کرایا۔ واقعہ کی اطلاع پروزیر داخلہ سندھ ضیاء￿  الحسن لنجار اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فوری نوٹس لیا اور ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب سے رابطہ کرکے ان سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے سکھر کے تین تھانوں کندھرا، صالح پٹ ، اور پٹنی کے ایس ایچ او ز کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے اور ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے واقعہ میں پولیس افسران کی جانب سے ایس او پیز اور قانونِ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا اور کہا ہیکارروائی میں حصہ لینے والے سکھر کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیاجبکہ معطل ایس ایچ او کندھرا کے خلاف نہ صرف مقدمہ درج کیا جارہاہے بلکہ ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔