بھارتی میڈیا کی غیرذمہ داری: پہلگام حملے کے مبینہ متاثرین زندہ ثابت ہوئے

بھارتی میڈیا کی غیرذمہ داری: پہلگام حملے کے مبینہ متاثرین زندہ ثابت ہوئے

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں پیش آنے والے دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر جھوٹی اور گمراہ کن رپورٹنگ سامنے آگئی۔

 بھارتی چینلز اور اخبارات نے جن افراد کو "ہلاک شدہ بھارتی نیول افسر اور اس کی اہلیہ" قرار دیا، وہ دراصل ایک زندہ بھارتی جوڑا نکلا۔مذکورہ جوڑے کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر "ہلاک شدگان" کے طور پر چلائی گئیں، جس پر متاثرہ جوڑے نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہم زندہ سلامت ہیں، ہمیں معلوم نہیں کہ ہماری تصویریں کیوں میڈیا پر بطور ہلاک افراد دکھائی جا رہی ہیں۔"خاتون نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہماری پرائیویسی پامال کی جا رہی ہے، اور ہمارے اہلِ خانہ کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ جوڑے نے بھارتی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں جو بغیر تصدیق کے ان کی جعلی تصاویر نشر کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی اور بغیر تحقیق رپورٹنگ کے حوالے سے ایک اور مثال بن گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے پہلگام واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔یاد رہے کہ پہلگام میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم اب اس سانحے کے کئی پہلو غیر واضح ہوتے جا رہے ہیں، خاص طور پر اس کے بعد بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر عالمی سطح پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔