سالانہ 200انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ ) فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے سال کے 365دنوں میں 200دن انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کر لی۔فیصل آباد زرعی یونی ورسٹی کے شعبہ اینیمل ہیسبنڈری کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200انڈے دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔جامعہ زرعی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 65سال بعد ایک ایسی مرغی کی نسل تیار کرنے میں کامیابی ملی ہے جو دیہی مرغبانی کے لیے زیادہ مفید ہے۔اب انڈے بھی بڑھیں گے اور گوشت کی ضرورت بھی پوری ہو گی۔