لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میوہسپتال پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اویس وکٹر کے قبضہ سے دیسی زہریلی شراب جبکہ ملزم وقاص کے قبضہ سے30 بور پسٹل کی گولیاں برآمد کی گئی۔ ملزمان کو دوران چیکنگ مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔