پولیس وقارکونقصان پہنچانیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت

سائبرپٹرولنگ یونٹ قائم ، پولیس اہلکاروں کی سوشل میڈیااورواٹس ایپ اسٹیٹس کی نگرانی شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے سائبر پٹرولنگ یونٹ قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سوشل میڈیااورواٹس ایپ اسٹیٹس کی نگرانی شروع کر دی،پولیس یونیفارم میں ذاتی تشہیراورفنی ویڈیوزپرپابندی عائد کر دی۔آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیااستعمال پرنوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔نوٹیفکیشن کے باوجودپولیس اہلکاروں اورافسران کاویڈیوزبنانے کاعمل جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق کاشف ضمیرکیساتھ ویڈیوزسے پولیس کے وقارکونقصان پہنچا ہے ۔ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پولیس وقارکونقصان پہنچانیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کرلیاگیا۔سوشل میڈیاپابندی  کے باجودباز نہ آنیوالوں پرخلاف ورزی پرمحکمانہ کارروائی کی جائیگی۔