سرکار ی ملازمین کو احتجاج سے روکنے کے لیے شکنجہ سخت کرنے کا پلان

احتجاج والے دن ملازمین کی حاضری دفاتر میں ہر صورت یقینی بنائی جائے، غیر حاضری پر سخت کارروائی کی جائے، چیف سیکرٹری پنجاب کی انتظامی سیکرٹریز وڈپٹی کمشنرز کو ہدایات 
لاہور(دانش منیر)لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز اور رول 17 کی بحالی کے لیے جاری سرکاری ملازمین کے احتجاج روکنے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب ذاہد اختر زمان کی جانب سے سخت ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام انتظامی سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی۔ معلوم ہواہے کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج کو نہ روکا گیا تو کنٹرول سے باہر ہوجائے گا،لہٰذا سرکاری ملازمین کا احتجاج ہر صورت روکا جائے اور احتجاج والے دن ملازمین سڑکوں پر نہیں دفاتر میں ہوں، تمام انتظامی سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو حاضری یقینی بنائیں۔ ذرائع نے مزید بتایا احتجاج کی کال والے دن غیر حاضر سرکاری ملازم کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور مظاہرین سے مذاکرات کررہے ہیں۔