اسرائیل کی خان یونس سمیت غزہ پرپھر بمباری، مزید 32فلسطینی شہید

 11افراد جھلس کر شہید ہوگئے، حماس کی جنگ کے خاتمے کیلئے ہفتہ کو دنیا بھر سے احتجاجی مظاہروں کی اپیل 
 غزہ(آئی این پی )اسرائیلی فورسز کی جا نب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی  جاری، خان یونس سمیت غزہ بھر میں بمباری کی گئی، مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں حملے سے آگ لگنے سے 11افراد جھلس کر شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 51ہزار 266ہوگئی، ایک لاکھ 16ہزار 991فلسطینی زخمی ہو چکے۔غزہ میں شدیدغذائی قلت پیدا ہوگئی، 3لاکھ 45 ہزارفلسطینی کئی روز سے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہوگئے۔ادھر حماس نے جنگ کے خاتمے کیلئے ہفتہ کو دنیا بھر سے احتجاجی مظاہروں کی اپیل کردی ۔