رواں سال پولیس نے 2093 افغان باشندوں کو حکومتی ایس او پیز کے تحت ڈیپورٹ کیا ، 31 افراد جیل منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے رواں سال 2 ہزار 129 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق 2 ہزار 93 افغان باشندوں کو حکومتی ایس او پیز کے تحت ڈی پورٹ کر دیا گیا، جبکہ 31 کو جیل بھجوایا گیا ہے۔ مزید پانچ غیر قانونی افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈویڑنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کی خود نگرانی کریں اور حکومتی احکامات پر مو?ثر عملدرا?مد یقینی بنائیں۔