لاہور(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹائون لنک روڈ پر زیر تعمیر پلازے سے موبائل، نقدی اور دیگر سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص زیر تعمیر پلازے میں سو رہا تھا کہ ملزم علی الصبح موقع سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگیا۔لیاقت آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرین ٹائون سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم عثمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔