واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ کی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو فلوریڈا سے واپسی کے دوران طیارے میں ایک بچے پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساںادار ے کے مطابق یہ واقعہ میموریل ڈے کے موقع پر اورلینڈو سینفورڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق، 46 سالہ کرسٹی کریمپٹن نے مبینہ طور پر اس وقت بچے کو مارا جب اس نے انہیں موٹی اور مس پِگی کہہ کر مذاق اڑایا۔