لوٹ مار سے لاہورئیے پریشان

 لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برکی میں افتخار سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں مناظر سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ ایک شہری غلام نبی سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ فیکٹری ایریا میں حافظ عامر سے 2 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ہربنس پورہ اور ہنجروال سے گاڑیاں، جبکہ نولکھا، جنوبی چھائونی اور گارڈن ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔