سندر رائیونڈ ملتان روڈ پرحادثے میں 24 سالہ شعیب رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیا ، لاش ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) سندر رائیونڈ ملتان روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ کالر کے مطابق تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 24 سالہ شعیب رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی میت ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی۔