کراچی: پیسوں کے لالچ سے بچوں سے زیادتی، ملزم شبیر تنولی نے عدالت میں اعتراف کر لیا

کراچی: پیسوں کے لالچ سے بچوں سے زیادتی، ملزم شبیر تنولی نے عدالت میں اعتراف کر لیا

کراچی کے قیوم آباد سے گرفتار ملزم شبیر تنولی نے بچوں سے زیادتی کے 6 مقدمات میں عدالت میں زیر دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

بیان کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 5 بچیوں اور ایک بچے کو پیسوں کا لالچ دے کر کمرے اور ویران جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم نے عدالت سے کہا کہ کسی دباؤ یا تشدد کے بغیر بیان دے رہا ہے اور اس کے ساتھ کوئی شریک جرم شامل نہیں تھا۔عدالت نے ملزم کو ریمارکس دیے کہ اس کا بیان اس کے خلاف جا سکتا ہے اور اسے عدالت میں پڑھ کر سنایا گیا۔ ملزم نے اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔