این اے117:احمد حسن ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل

 لاہور (خصوصی رپورٹ)این اے 117 سے اہم سیاسی شخصیات ملک احمد حسن ا گروپ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شاہدرہ میں تقریب میں بڑی جماعت کے صدر یوتھ ونگ ملک احمد حسن صدر آئی پی پی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہو گئے ، وہ بطور صدر آئی پی پی راوی ٹائو ن پارٹی کیلئے خدمات انجام دینگے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا استحکام پاکستان پارٹی کا دست و بازو بن کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرینگے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری آئی پی پی و کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 117میاں خالد محمود نے کہا این اے 117کو چھ ماہ میں ترقی یافتہ حلقہ بنانا ہمارا مشن ہے۔ بارہ دری روڈ جلد از سر نو تعمیر ہوگی۔ حلقے میں 4سکولوں کی اپ گریڈیشن زیرتکمیل ہے مزید 4سکولوں پر بھی کام جاری ہے۔عبدالعلیم خان فائونڈیشن کے زیر اہتمام 52واٹر فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں،21ٹیوب ویل بھی آپریشنل ہو چکے۔ تقریب میں صدر انجمن تاجران بیگم کوٹ میاں محمود ،چودھری اکمل، سجاد جٹ، ناصر طالب،حافظ فیضان، سرفراز کھوکھر،میاں ممتاز، سید نوید اور خرم بھائی نے شمولیت کا اعلان کیا۔ نائب صدر پنجاب جنید ذوالفقار اور جواد خالد گجر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔