سعودی عرب کا قومی دن آج، اسلام آباد سج گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کا قومی دن آج ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوسجا دیا گیا۔ سبز روشنیوں سے مزین اہم عمارتیں اور شاہراہیں بشمول شاہراہ دستور، سری نگر ہائی وے، قائد اعظم ایونیو اور فیصل ایونیو خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔ شاہراہ دستور اور سری نگر ہائی وے پر وزیر اعظم ، سعودی فرمانروا ، ولی عہد اور فیلڈ مارشل کی تصاویر والے سٹیمرز آویزاں جبکہ ڈی چوک پر شہباز شریف، شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر والے ہورڈنگز نصب کئے گئے ہیں۔