اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر (کوچ اینڈ ایجوکیشن) اور فٹ بال کے قومی کوچ سجاد محمود عمرہ کی ادائیگی کے لئے آج جمعرات کو اسلام آباد سے جدہ، سعودی عرب کے لئے روانہ ہونگے۔ وہاں پر سجاد محمود اپنے قیام کے دوران خانہ کعبہ کے طواف کرنے کے ساتھ، ساتھ روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کریں گے۔