بھارت، لڑکی کا روپ دھار کر نوجوان دوست کے گھر کا صفایا کر گیا

 الماری سے 6.75 تولہ سونا اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقدی غائب تھی
 قرض ایپس سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی کے دبا وکے باعث یہ قدم اٹھایا:ملزم 
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے لڑکی کا حلیہ اختیار کر کے اپنے ہی دوست کے گھر چوری کر ڈالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ادھے نگر کا رہائشی شیوراج اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ نظام آباد گیا ہوا تھا، روانگی سے قبل شیوراج کے بیٹے نے اپنے دوست ہرشیت کو اس بات کی اطلاع دی تھی۔اگلے دن جب شیوراج کے اہل خانہ واپس گھر پہنچے تو دیکھا کہ دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا جبکہ الماری سے 6.75 تولہ سونا اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقدی غائب تھی۔ فوری طور پر پولیس میں رپورٹ درج کروائی گئی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔