فلپائن، منیلا میں کرپشن مخالف مظاہرے ، 200 سے زائد افراد گرفتار

منیلا(آئی این پی )فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس نے مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا، ان مظاہروں کا مقصد کرپشن کے خلاف احتجاج ہے ، کچھ مقامات پر نقاب پوش نوجوان مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں 12 سالہ لڑکے سمیت 88 کم عمر افراد بھی شامل ہیں۔