فیصل آباد (آئی این پی )آرائیں اتحاد کونسل کے وفد کی رانا ثناء اﷲ خاں سے ملاقات۔ وفد میں سٹی صدر میاں ریاض شاہد‘ سینئر وائس چیئرمین (سٹی) مہر محمد نعیم اور پنجاب صدر میاں بلال احمد سمیت دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔ میاں ریاض شاہد‘ مہر محمد نعیم‘ میاں بلال احمد نے رانا ثناء اﷲ خاں کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی ‘ پھولوں کے گلدستے دیئے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔آرائیں اتحاد کونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ رانا ثناء اﷲ خاں کی کامیابی ان کی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان کی کامیابی پارٹی کے لیے فخر کی بات ہے۔