مریم نواز سیلاب متاثرین میں گھل مل گئیں

لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سیلاب متاثرین کے ایک کیمپ میں سلائی مشین چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے بنے کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو کیمپ میں ملنے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں مریم نواز کو کیمپ میں موجود خواتین کے ساتھ سلائی مشین چلاتے بھی دیکھا گیا