صلح کرانے آئے نذیر ہنجرا کی موجود گی میں تلخ کلامی ،قاسم ،آصف نے والدہ سے ملکر کلہاڑیوں سے صدیق اور نذیر کو موت کے گھاٹ اتارا
حافظ آباد (خصوصی رپورٹ )حافظ آباد کے علاقہ کولو تارڑ میں زرعی زمین کے تنازع پر دوبیٹوں اور ماں نے کلہاڑیوں کے وارکرکے72سالہ والد سمیت دوافراد کو قتل کردیا ،ملزم فرار ہوگئے۔ تھانہ ونیکے تارڑ کے علاقہ میں قاسم، آصف اور کلثوم بی بی کا صدیق کے ساتھ زمین پر جھگڑا چل رہا تھا۔ گزشتہ روز محمد صدیق کا دوست نذیر احمد ہنجرا ان کے ڈیرے پر باپ بیٹوں کے درمیان صلح کر انے کی غرض سے آیا جہاں بات چیت کے دوران مبینہ طو ر پر باپ اور بیٹوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر دونوں بیٹے اورانکی ماں کلثوم بی بی مشتعل ہوگئے جنہوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے والد محمد صدیق اور ا ن کے دوست نذیر احمد ہنجرا کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او فواد احمد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کردیا، پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈی پی اوفواد احمد نے ملزموں کی گرفتاری کیلئیخصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے چند گھنٹے بعد ہی ایک ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ تمام ملزموں کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔