کتا مارنے کابدلہ، نوجوان قتل

کندیاں میں حبیب وغیرہ نے لڑائی پر رہتاس علی پر گھات لگا کر فائرنگ کر دی ،ملزم فرار ،گرفتاری کے لئے چھاپے
کندیاں(خصوصی رپورٹ )چک نمبر 4 ڈی بی میں کتے کو مارنے پرنوجوان کو قتل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار رہتاس علی عرف کاکا جٹ کو گھات لگائے حبیب اللہ،اویس،ذوالفقار اور ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،بتایا گیا ہے کہ مقتول رہتاس علی عرف کاکا جٹ نے ملز موں کے کتے کو مارا تھا جس پر انکے درمیان ہاتھا پائی ہو ئی تھی،بدلہ لینے کے لئے ملزموں نے اندھادھند فائرنگ کر کے رہتاس علی عرف کاکا جٹ کو قتل کردیا، مقتول کیوالد کی مد عیت میں ملز موں کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔