عیدالفطر پرسرکاری ملازمین کو 5چھٹیوں کا امکان

 اسلام آباد (آئی این پی) فلکیاتی ماہرین کی جانب سے رواں برس رمضان المبارک کے 29روزوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث اس بار عیدالفطر پر 5چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگر عید کا چاند 29ویں روزے یعنی 30مارچ کو نظر آتا ہے تو عیدالفطر 31مارچ تا 2اپریل تک منائی جائے گی ۔ سرکاری سطح پر ہفتہ اتوار بعض سرکاری ملازمین کیلئے  ویسے ہی تعطیل ہوتی ہے لہٰذا رواں برس عید کیلئے کم ازکم 5چھٹیوں یعنی29مارچ تا 2 اپریل کی توقع کی جارہی ہے۔