لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے ٹھیکیداروں کے انکم ٹیکس کی رقم مبینہ طور پر فرضی نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این)کے ذریعے ایف بی آر میں جمع کرانے کیخلاف درخواست پر اکاو نٹنٹ جنرل پنجاب اور چیئرمین ایف بی آر سے جواب طلب کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ٹھیکیدار کے وکیل آصف اقبال نے مو?قف اختیار کیا کہ اکاو?نٹنٹ جنرل نے ٹھیکیداروں کی ادائیگیوں سے انکم ٹیکس کاٹا تاہم قانون کے مطابق متعلقہ ٹھیکیداروں کے نام پر ٹیکس جمع کرانے کی بجائے فرضی این ٹی این استعمال کیا جس سے انہیں اور دیگر ٹھیکیداروں کو ایف بی آر میں انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایف بی آر کو کارروائی سے روک کر اکاو?نٹنٹ جنرل و ایف بی آر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جائے