اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت نیب کیس میں گرفتار ملزم دوران علاج پمز ہسپتال میں وفات پاگیا،ملزم مہدی خان شاکر لیور کینسر میں مبتلا تھا، اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کیا گیا تھا،دوران علاج قیدی ملزم مہدی خان شاکر جان کی بازی ہار گیا،ملزم نے اس سے قبل میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی تھی،ملزم کی ضمانت احتساب عدالت کی جج رخشندہ شاہین نے اکتوبر میں خارج کر دی تھی،ملزم مہدی خان شاکر کا کیس ڈویڑن بنچ میں 2 نومبر کو مقرر تھا۔