پٹرول 1روپے 60پیسے سستا، ڈیزل 1روپے 64پیسے مہنگا، اطلاق ہوگیا
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 60 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپیہ 64 پیسے اضافے کا اعلان کیا گیا ۔پٹرول کی نئی قیمت کمی کے بعد 377 روپے 71 پیسے لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 391 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے ، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج کیلئے ہوگا۔