بلوچستان کے اہل امیدواروں کی وفاقی ملازمتوں میں بھرتیوں کے لیے سیل قائم

اسلام آباد (آئی این پی)بلوچستان کے اہل امیدواروں کی وفاقی ملازمتوں میں بھرتیوں کے لیے سیل قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان کے اہل امیدواروں کو وفاقی ملازمتوں میں بھرتی کے عمل کو آسان بنانے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اور بڑا اقدام کیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بلوچستان فیڈرل ایمپلائمنٹ فسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یہ خصوصی سیل وفاقی محکموں اور وزارتوں میں بلوچستان کے کوٹے کے مطابق شفاف اور بروقت بھرتیوں کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔سیل وفاقی محکموں میں بھرتیوں کے موجودہ طریقہ کار کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لے گا